اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کی رپورٹ کے مطابق ابھی ابھی (2:00 بجے صبح) العالم ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیرونی کرائے کے قاتلوں اور سرکاری غنڈوں نے ـ دارالحکومت منامہ میں عوام کا مقابلہ کرنے اور انہیں مظاہروں سے بازرکھنے میں ناکامی کے بعد ـ تلواروں، لاٹھیوں اور خنجروں سے لیس ہوکر بحرین کے دیہی علاقوں پر اپنے حملے شروع کردیئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں اب تک دسیوں افراد زخمی ہوگئے ہیں اور زخمیوں دارالحکومت کی اسپتالوں میں منتقلی کا کام جاری ہے۔ یہ خبر اپڈیٹ ہوگی۔۔۔۔۔
/110